افغانستانخبریںدنیایورپ

جرمنی میں افغان مہاجرین کو قبول کرنا بند

متوقع جرمن وزیراعظم نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد وہ پناہ کے متلاشیوں کو قبول کرنا روک دیں گے، جن میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

فیڈرک میرٹس جرمنی کے ممکنہ وزیراعظم نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحدوں پر پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

اپنی مستقبل کی حکومت کے ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ ملاقات میں میرٹس نے کہا کہ وہ غیر قانونی امیگریشن کو کم کرنے کے لئے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے افغانستان سمیت مختلف ممالک سے مہاجرین کو قبول کرنے کے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگرامس کو بند ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button