
کیمرون فوج نے شمالی علاقہ میں ایک کاروائی میں شدت پسند اور دہشت گرد سنی گروپ بوکوحرام کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ آپریشن والاسا کے علاقہ میں کیا گیا اور ایک اعلی فوجی اہلکار کے مطابق کئی دیگر دہشت گرد زخمی ہو کر فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ بوکو حرام نے رواں سال کے آغاز سے اس علاقہ میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے اور حال ہی میں 20 شہریوں کو اغوا کیا تھا، جن میں سے بعض کو بعد میں ہلاک کر دیا گیا۔
اس سلسلہ میں کیمرون کی فوج نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خطہ کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔