ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان ؛ مدھیہ پردیش میں چمپئن ٹرافی کی جیت کے بعد ہنگامہ، 4 افراد زخمی

مدھیہ پردیش کے مہو شہر میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی 2025ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت کے جشن کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ تین کاروں سمیت کئی دو پہیہ گاڑیوں اور مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔

شہر قاضی محمد زبیر نے کہا کہ مسجد کے سامنے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں تھی، پھر بھی ایسا کیا گیا، جس کے نتیجے میں فساد ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پتھراؤ دونوں طرف سے ہوا اور ستلی بم بھی مسجد کے اندر پھینکا گیا، جس سے حالات بگڑ گئے۔ قاضی نے انتظامیہ کی لاپرواہی پر بھی سوال اٹھایا اور اپیل کی کہ امن بحال کیا جائے اور مجرموں کے خلاف کارروائی ہو۔

پولیس نے اب تک 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اندور کے کلکٹر آشیش سنگھ نے بتایا کہ حالات قابو میں ہیں اور پانچ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ کچھ ملزمان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ مزید ایف آئی آر درج کرنے کے لیے ویڈیوز اور بیانات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مہو پولیس اسٹیشن کے انچارج راہل شرما نے بتایا کہ جلوس کے دوران پٹاخے پھوڑنے اور نعرے بازی پر جھگڑا شروع ہوا، جو بعد میں پتھراؤ اور آگ زنی میں بدل گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نمیش اگروال نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔ فی الحال علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button