اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاراچنار کی سڑکوں کی بندش انسانی بحران میں شدت، مجلس وحدت مسلمین کا جوائنٹ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

پاراچنار میں سڑکوں کی مسلسل بندش سے شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غذائی اجناس، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث لاکھوں افراد بنیادی ضروریات سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس بحران پر بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین (MWM) نے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی اور سڑکوں کی بندش کے خاتمے کے لیے "جوائنٹ ٹاسک فورس” بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی (اسلام آباد) نے کی۔ اجلاس میں مختلف فریقین سے روابط، سڑکوں کی بحالی، اور ذمہ داریوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکریٹری سیاسی امور سید اسد عباس نقوی، پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین سمیت دیگر رہنماؤں اور پاراچنار کے نوجوان نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاراچنار کے دیرینہ مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاراچنار کے میئر مزمل حسین کی بلاجواز گرفتاری اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کو "اختیارات کا ناجائز استعمال” قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے لیے قانونی، عوامی اور انتظامی اقدامات پر زور دیا گیا۔

شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ اس معاملے میں بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور ضرورت پڑنے پر قانونی ٹیم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button