دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی جانب سے ماہ رمضان کی ابتدا میں مڈگاسکر میں مستحقین میں راشن تقسیم

ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مڈگاسکر کے شہر مہاجنگا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے 160 سے زائد مستحق مومنین میں راشن تقسیم کیا۔
یہ بشر دوستانہ اقدام ماہ رمضان المبارک میں مستحق مومنین کی مدد کی خاطر انجام پایا۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی مہاجنگا کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد رضی وسرام نے اس خدمت کی وضاحت کرتے ہوئے استقبال ماہ رمضان کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام کے انعقاد کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں قم مقدس میں مبلغین کے اجتماع میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بیانات کا ذکر کیا جس میں انہوں نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں تبلیغ اور تزکیہ نفس کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔
راشن کی تقسیم کے علاوہ اس فلاحی اقدام سے دینی اقدار کو فروغ ملا اور ماہ رمضان میں شیعوں کے درمیان ہمدردی اور تعاون کے جذبے کو تقویت ملی۔