خبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارےہندوستان

رمضان المبارک میں ہندوستان کے اخبارات میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے فتاویٰ کی اشاعت

لكھنو: ہندوستان کے متعدد نمایاں اخبارات نے رمضان المبارک کی مناسبت سے آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق الحسینی الشیرازی کے فتاویٰ اور مختلف فقہی سوالات کے جوابات شائع کئے ہیں۔ 

ہندوستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے وكیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید سیف عباس نقوی نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ رمضان المبارک کی روحانی اور مذہبی اقدار سے ہم آہنگ ہے۔ 

ان اردو اخبارات میں "صحافت”، "نوروز” اور "اودھ نامہ” شامل ہیں، جبکہ ہندی زبان کے اخبارات دینِک اور "ستا کی شان” میں بھی یہ فتاویٰ شائع ہو رہے ہیں اور پورے رمضان المبارک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کا مقصد مقدس مہینے میں مسلم برادری کو فقہی اور مذہبی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button