
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سب سے اہم شیعہ مرکز حسینیہ آل یاسین پر بنیاد پرست سنیوں نے حملہ کیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کو حسینیہ آل یاسین کے ذمہ دار ڈائریکٹر شیخ ابو ریحان سے موصول خبر کے مطابق اس حسینیہ پر 5 مارچ 2025 بروز منگل کو انتہا پسند وہابی فرقہ نے حملہ کیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ شدہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا پرچم جو کہ 13 سال سے حسینیہ کے دروازے پر نصب تھا، ایک شخص نے حملہ کر کے چوری کر لیا۔ حسینیہ کے ذمہ داروں کے مطابق وہ حملہ آور وہابی فرقہ کا تھا۔

حسینیہ آل یاسین کے ذمہ داروں نے آسٹریلیا کی پولیس اور قانونی مراکز کے ذریعہ اس خلاف ورزی کا تعاقب کیا اور حسینیہ کے نوجوانوں کی کوششوں سے اسی دن امام حسین علیہ السلام کا نیا پرچم دوبارہ حسینیہ کے سامنے نصب ہوا۔
واضح رہے کہ حسینیہ آل یاسین علیہ السلام آسٹریلیا کا سب سے اہم شیعہ مرکز ہے جو پورے سال ہر ہفتے اور مختلف مناسبتوں پر پروگرام منعقد کرتا ہے اور یہ پروگرامس امام حسین علیہ السلام ٹی وی عربی اور انگریزی سے براہ راست نشر ہوتے ہیں۔