اسلامی دنیاخبریںسعودی عربشیعہ میڈیا اور ادارے

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن کی دوسری کانفرنس "اسلامی فرقوں کے درمیان رابطے کے پلوں کی تشکیل" کے انعقاد کے بعد پرامن بقائے باہمی اور تشدد کا مقابلہ کرنے کی دعوت

مکہ مکرمہ میں دوسری کانفرنس "اسلامی فرقوں کے درمیان رابطے کے پلوں کی تشکیل” کے انعقاد کے بعد آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے اس تقریب کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کو کم کرنے اور انتہا پسند گروہوں کے نفرت انگیز پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ کانفرنس مسلمانوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور مذہبی فرق کے احترام پر زور دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے مسلمانوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کو مضبوط بنانے کے لئے مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والی "اسلامی فرقوں کے درمیان رابطے کے پلوں کی تشکیل” کانفرنس کے نام ایک پیغام میں اس دوسرے کانفرنس کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔

اس پیغام میں امید ظاہر کی گئی کہ یہ اجلاس ایسے سفارشات کا باعث بنے گا جس سے تشدد میں کمی آئے گی اور مسلمانوں میں بعض انتہا پسند اور تکفیری اور انتہا پسند گروپوں کی جانب سے پھیلائے گئے نفرت انگیز پروپیگنڈوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔

یہ کانفرنس ایسے حالات میں منعقد کی جا رہی ہے جب کچھ اسلامی ممالک جیسے افغانستان، پاکستان اور شام میں ہم اب بھی تشدد اور مذہبی کشیدگی دیکھ رہے ہیں اور انتہا پسند اور بنیاد پسند گروہ اسلامی تعلیمات کو مسخ کر کے مختلف مسلم مذاہب کے خلاف تفرقہ اور اشتعال پھیلا رہے ہیں۔

ان اقدامات کے نتیجہ میں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں اور بہت لوگ زخمی بھی ہوئے۔

اس کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے شرکاء سے کہا کہ وہ موجودہ کشیدہ دور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت پر توجہ دیں اور اسلامی معاشروں میں پرامن بقائے باہمی کی فضا پیدا کرنے کے لئے مخالفین اور حامیوں سے نپٹنے کے لئے حضور کی روش کو اپنائیں۔

اس فاؤنڈیشن نے یہ بھی تجویز دی کے مختلف نظریات اور عقائد کے فرق کے خلاف تشدد کی کسی بھی کاروائی چاہے جسمانی ہو یا روحانی، کو مجرم قرار دینے کے لئے ایک پابند فیصلہ کیا جائے۔

پرامن بقائے باہمی کے اصول پر زور دینا اور معاشرے میں ہر قسم کے تشدد کا مقابلہ کرنا اس پیغام میں اٹھائے گئے دیگر مطالبات تھے۔

اس پیغام کے آخر میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے اس اجلاس میں موجود تمام علماء سے کہا کہ وہ باہمی تعاون اور مشترکہ سوچ کے ساتھ اسلامی معاشروں میں پرامن بقائے باہمی اور مذہبی فرق کے احترام کے لئے موزوں ماحول فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button