ایڈز جیسی بیماریوں میں مبتلا والدین کے لئے بچے پیدا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل شب سوم ماہ رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ایڈز جیسے بیماریوں میں مبتلا والدین کے لئے بچہ پیدا کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: کسی بھی کام کی انجام دہی میں اصل اولی برأت ہے، اس لئے اس پر عمل کرنا جائز ہے مگر یہ کہ کوئی عام دلیل یا کوئی خاص دلیل اس کی حرمت پر دلالت کرتی ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا قائدتاً اس صورت میں یہ کہنا چاہیے کہ یہ عمل جائز ہے، کیونکہ اصل اولی اباحہ اور رفع ما لا یعلمون ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔