
لکھنو۔ ماہ رمضان المبارک میں قرآن، دین اور شریعت سے لوگوں کو خصوصی طور سے نوجوانوں کو روشناس کرانے کے لئے مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے اسلامی کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلہ میں کشمیری محلہ واقعہ مقصد حسینی ٹرسٹ کی جانب سے شہر لکھنو میں رمضان کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔
جس میں قرآن مجید، احکام اور نہج البلاغہ پر علماء کا درس ہو رہا ہے۔ ادارہ کے ترجمان ایس ایم امن نے بتایا کہ یہ کلاسز پورے رمضان المبارک میں شب میں 8 بجے سے 9 بجے تک شہر کے تقریبا 14 مختلف مقامات پر منعقد ہو رہے ہیں۔
جس میں کشمیری محلہ واقع ایم ایچ ہال، کربلا تال کٹورا اسکول، جامع مسجد تحسین گنج واقع قبہ سکینہ سلام اللہ علیہا، سرفراز گنج واقع زہرا مشن ہال نزد جناتوں والی مسجد، نخاص کے افضل محل واقع مدرسۃ البقیع، عالم نگر واقع سجادیہ کالونی، نیاگاؤں لاٹوش روڈ واقع شکوہ پیلس کے علاوہ مفتی گنج واقع حیدری امام باڑہ نزد امام باڑہ میرن صاحب، حسین آباد کے لنگر خانہ واقع رہائش گاہ ریحان میاں، رستم نگر واقع بارگاہ سکینہ عقب درگاہ حضرت عباس علیہ السلام، وزیر گنج واقع حیدری امام باڑہ، وزیر گنج واقع آتو جی کی مسجد، حسین آباد واقع شیش محل کے نزدیک مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
مسٹر امن نے مزید بتایا کہ ان مراکز میں مولانا سید رضا حسین رضوی، مولانا فیروز علی بنارسی، مولانا وصی حسین، مولانا سید محمد علی نقوی، مولانا وسیم حیدر، مولانا ثقلین عباس نقوی، مولانا رضا حسین جرولی، مولانا مظہر امام، مولانا مرزا شاہد الحسینی، مولانا سید نذر عباس، مولانا سید ارشد حسین موسوی، مولانا سید اعجاز رضا جعفری، مولانا گوہر فتح پوری اور مولانا سید حسن مہدی زیدی درس دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین کے لئے بھی خصوصی درس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف معلمات خواتین کو درس دے رہی ہیں۔