اسلامی دنیاثقافت اور فنخبریںدنیاعراق
عراق MBC چینل پر "معاویہ" سیریل کی نشریات پر پابندی

عراق کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کمیشن نے اعلان کیا کہ عراق ایم بی سی چینل پر "معاویہ” سیریل کی نشریات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس کمیشن کے بیان کے مطابق متنازعہ تاریخی آثار کی نمائش سے فرقہ وارانہ اختلافات بھڑکنے اور سماجی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
کمیشن نے تمام میڈیا سے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ معیارات پر عمل کریں اور ایسے مواد کو نشر کرنے سے گریز کریں جو اختلافات یا تنازعات کو ہوا دیتا ہو۔