اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاكستان: خیبرپختونخوا میں وارداتوں کا خوف، والدین کا اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

پشاور میں والدین نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے رکھنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت سڑکیں اور گلیاں سنسان ہوتی ہیں، جس سے خاص طور پر طالبات اور کمسن بچیوں کے لیے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

والدین کے مطابق، پچھلے سال بھی رمضان میں اندرون اور بیرون شہر طالبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں جنسی تشدد، موبائل اور پرس چھیننے جیسی وارداتیں شامل تھیں، اور مقامی پولیس ان جرائم کو روکنے میں ناکام رہی تھی۔

والدین نے خدشہ ظاہر کیا کہ صبح سویرے طالبات کو غیر محفوظ راستوں سے اسکول جانا پڑے گا، جس سے ماضی جیسے ناخوشگوار واقعات دوبارہ پیش آسکتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر کیے جائیں تاکہ بچیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button