اسلامی دنیاایشیاءخبریںدنیا
اسرائیل نے ماہ رمضان اور پسح تہوار کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کی امریکی تجویز کی حمایت کی

غزہ میں 42 دن کی جنگ بندی کے خاتمہ کے بعد اسرائیل نے اس جنگ بندی کو رمضان المبارک اور یہودیوں کے پسح تہوار کے اختتام تک پڑھانے کی امریکی تجویز کی حمایت کی۔
مجوزہ منصوبہ کے مطابق جنگ بندی تمام مغویوں کی رہائی کا باعث بن سکتی ہے۔
اسرائیل نے اعلان کیا کہ جنگ بندی میں توسیع کے پہلے دن نصف یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
تاہم حماس نے ابھی تک اس پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔
مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اسرائیل نے یکم مارچ سے دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
یہ تجویز خطہ میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن کو برقرار رکھنے کے مقصد سے دی گئی تھی۔




