خبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارےماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
ڈنمارک میں امام صادق علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے یورپی ممالک کے پہلے قرآنی مقابلہ کا انعقاد

یورپی ممالک کے قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ جس میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے مختلف عمر کے 95 برادران و خواہران نے شرکت کی۔ڈنمارک میں امام صادق علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سےمنعقد ہوا۔
یہ مقابلہ دام انسٹی ٹیوٹ اور مدرسہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے دفتر مرجعیت شیعہ ڈنمارک سے وابستہ مرکز امام صادق علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کے تعاون و نگرانی اور عراق کے دیوان حسینی اور دارالسلام کے تعاون سے منعقد کیا۔

یہ قرآنی مقابلہ متعدد ممالک کے قاریوں، ججز اور معزز مہمانوں کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوا۔ جسمیں حجۃ الاسلام شیخ عبدالحسن اسدی نے تقریر کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں قرآن کریم اور عترت علیہم السلام سے تمسک کی اہمیت بیان کی۔

مقابلہ تین دن تک جاری رہا اور ممتازین کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔ جس میں حج و عمرہ کے سفری اخراجات بھی شامل ہیں۔