ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان ؛ سورت کامشہور ٹیکسٹائل مارکیٹ جل کر خاک

ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے مشہور گجرات کے جنوبی شہر سورت میں واقع شیو شکتی  ٹیکسٹائل مارکیٹ میں انتہائی بھیانک آگ لگ گئی ہے ۔ اس کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں سے فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اب تک عمارت کے اندر نہیں جاسکا ہے۔  دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے مارکیٹ کی پہلی اور دوسری منزل کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس بھیانک آتشزدگی سے موقع پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور بڑی مشکل سے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔آسمان میں دور سے ہی  دھوئیں کا غبار دکھائی دے رہا ہے۔ ۴؍ منزلہ کپڑا بازار میں بدھ کو آگ لگی تھی جس پر قابو پانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن چند ہی گھنٹوں میں یہ آگ دوبارہ بھڑک اٹھی اور اس مرتبہ اس کی شدت بہت زیادہ بتائی جارہی ہے۔

  فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفیسر بسنت کمار پاریکھ نےبتایا کہ حالات کو قابو میں کرنے کے  لئے بہت تیزی سے کام کیا جارہا ہے لیکن آگ کی شدت کی وجہ سے امکان ہے کہ ۴۰۰؍ سے زائد دکانیں خاک ہو چکی ہیں۔  ڈپٹی پولیس کمشنربھاگیرتھی گڑھوی نے کہا کہ علاقے کی گھیرابندی کر دی گئی ہے اور ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں لگی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مارکیٹ سورت کے رنگ روڈ پر واقع ہے۔ شیو شکتی مارکیٹ میں تقریباً ۸۰۰؍ دکانیں ہیں اور یہ سورت کے بڑے ٹیکسٹائل مارکیٹ میںسے ایک قرار دیا جاتا ہے لیکن یہاں کی نصف سے زائد دکانیں خاک ہوگئی ہیں اور جو باقی ہیں وہاں بھی بیشتر میں آگ بھڑک رہی ہے۔ آگ  تہہ خانہ سے پہلی، دوسری اور تیسری منزل تک پھیل گئی ہے۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے کچھ ملازمین بھی آگ میں پھنس گئے تھے لیکن انہیں نکال لیا گیا ہے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن مالی نقصان کااندازہ آگ پوری طرح سے بجھ جانے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button