
مرکزی شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ 28 فروری کو چاند کی تصدیق نہیں ہوئی۔ لہذا ہفتہ یکم مارچ 2025 کو 30 شعبان المعظم 1446 ہجری ہوگی اور اتوار 2 مارچ 2025 کو یکم رمضان المبارک 1446 ہجری ہوگی۔
مولانا سید سیف عباس نے مزید بتایا کہ 16 مارچ کو 15 رمضان المبارک یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام ہے اور 22 مارچ کو 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اہل سنت چاند کمیٹیوں نے بھی اعلان کیا کہ 2 مارچ 2025 کو یکم رمضان المبارک 1446 ہجری ہوگی۔
واضح رہے کہ ہندوستان، پاکستان، ایران اور عراق سمیت مختلف ممالک میں 28 فروری کو ماہ رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی لہذا اتوار 2 مارچ 2025 کو یکم رمضان المبارک 1446 ہجری ہوگی۔