اسلامی دنیاپاکستانخبریں
پاراچنار کا راستہ کھلوانے میں ناکامی پر تشویش: علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پاراچنار کا راستہ کلیئر نہ ہونے پر حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جامعة النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 200 سے زائد بے گناہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے، جو یا تو دہشت گردوں کی سہولت کار ہے یا ان کے سامنے کمزور۔
انہوں نے کہا کہ چند دہشت گرد غیر قانونی طور پر راستہ بند کیے بیٹھے ہیں، جبکہ سکیورٹی اداروں کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ راستہ کلیئر نہ کروا سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے فوری کارروائی کر کے راستہ بحال کریں کیونکہ یہ معاملہ ملکی سلامتی کے لیے سنگین سوالیہ نشان بن چکا ہے۔