
ہنڈوراس کی صدر ژیومارا کاسترو کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو خراب موسمی حالات کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔
یہ ہیلی کاپٹر سان پیڈرو سولا سے دارالحکومت تیگوسیگالپا جا رہا تھا کہ اسے کورٹس کے علاقے سانتا کروز ڈی یوجوآ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے پرواز جاری نہیں رہ سکی اور ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔
وزیر خارجہ ایڈورڈو اینریک رینا نے واقعے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ صدر کاسترو اور ان کا وفد خیریت سے ہیں ۔۔