افریقہخبریںدنیا

سوڈان میں فوجی طیارہ گرا، 40 سے زائد ہلاک

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سوڈان کے دارفور میں اپنا مرکز بند کر دیا

سوڈان کے دارالحکومت دار خرطوم کے قریب اومدرمان شہر میں ایک فوجی طیارہ کے گر کر تباہ ہونے سے کم سے کم 46 افراد ہلاک ہو گئے۔

بدھ کو پیش آنے والے اس واقعہ میں فوجی اہلکار اور عام شہری دونوں ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ کی ممکنہ وجہ فنی خرابی تھی۔

سوڈان میں دو سال سے جاری خانہ جنگی، جو فوج اور ریڈی ری ایکشن فورسز کے درمیان ہے، اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ ملک اس وقت شدید انسانی بحران اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ ابھی گذشتہ روز ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سوڈان کے دارفور میں اپنا مرکز بند کر دیا ۔ 

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ سوڈان کے شمالی دارفور کے علاقہ میں قحط زدہ لوگوں کے کیمپ میں ڈاکٹر ودآؤٹ بارڈرز نے اپنا کام معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ خطہ میں تشدد کی بلند سطح ہے۔‌

اس طبی فلاحی ادارہ، جسے اس کی فرانسیسی مخفف MSF کے نام سے جانا جاتا ہے، نے مزید کہا: الفشر شہر کے قریب زمزم کیمپ اور اس کے اطراف میں تنازعہ نے طبی امداد کی فراہمی جاری رکھنا ناممکن بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button