خبریںدنیا

کولمبیا میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 فوجی ہلاک

فوج کے کمانڈر جنرل لوئس ایمیلیو سانتاماریا نے اعلان کیا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نارینو کے انتظامی علاقے میں بارباکوس قصبے کے لا کولمپیا علاقے میں ایک فوجی گاڑی 100 میٹر بلند  چٹان سے نیچے کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں 9 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

فوج کے کمانڈر جنرل لوئس ایمیلیو سانتاماریا نے اعلان کیا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے سوشل میڈیا پر  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پیٹرو نے کہا، "مادر وطن کی اولادوں   کولمبیا کے  شہریوں  نے ٹریفک حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک حادثہ تھا۔ میں ان کے  لواحقین سے اظہارِ  تعزیت کرتا ہوں۔ اگر آپ اپنے بچوں کو کسی صدر، ایک ادارے اور ریاست کے سپرد کرتے ہیں تو ہمیں ان کی خیر و عافیت کے ساتھ گھر واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہییں۔ مجھے اس حادثے پر  دلی   صدمہ پہنچا ہے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button