اسلامی دنیاخبریںشامعراق
عراقی زائرین کے لئے شام کے ویزوں کی قیمت میں پانچ گنا اضافہ

شام کی نئی حکومت نے عراقی زائرین کے لئے انٹری ویزا فیس 50 ڈالر سے بڑھا کر 250 ڈالر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ عمان، مصر، کویت، قطر، سعودی عرب اور ترکی کے شہریوں کے لئے یہ رقم 150 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے عراقی زائرین کی تعداد میں کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ جس سے زائرین میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔
اخراجات میں اچانک اضافہ نے شام میں مذہبی سفر پر اس کے اثرات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔