
مقامی میڈیا کے مطابق، مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول کر 20 افراد کو ہلاک کر دیا۔
ملک کے نیشنل نیٹ ورک فار دی ڈیفنس آف ہیومن رائٹس نے حملے کے ذمہ دارکے طور پر وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کی طرف اشارہ کیا ہے۔
آر این ڈی ڈی ایچ کے بیان کے مطابق گینگ کا حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔
حالیہ ایام میں ہیٹی کی نیشنل پولیس اور ہیٹی میں سیکورٹی میں مدد کرنے والی کثیر الاقوامی فورس کے آپریشنز میں گینگ کے کئی ارکان مارے جا چکے ہیں۔