ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

گورکھپور: گھوش کمپنی چوراہا مسجد کے انہدام کا الٹی میٹم

اتر پردیش کے گورکھپور میں گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے گھوش کمپنی چوراہے پر واقع مسجد کو منہدم کرنے کے لیے 15 دنوں کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ جی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ یہ مسجد میونسپل کارپوریشن کی 47 ڈسمل زمین پر بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی ہے، جسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

یہ زمین گزشتہ 50 سالوں سے قبضے میں تھی، جسے میونسپل کارپوریشن نے 25 فروری 2024 کو ہٹانے کی مہم چلائی تھی۔ اس دوران 31 دکانیں اور 12 رہائشی احاطے منہدم کیے گئے، لیکن مسجد کے انہدام کو عوامی مخالفت کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔ بعد میں کارپوریشن نے مسجد کی تعمیر کے لیے 60 اسکوائر میٹر زمین مختص کرنے پر اتفاق کیا، اور اس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

جی ڈی اے نے بغیر منظوری کے مسجد کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تین مرتبہ نوٹس جاری کیا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ 15 فروری کو مسجد کے مرحوم متولی کے بیٹے شعیب احمد کو 15 دن میں خود ہی تعمیر ہٹانے کا حکم دیا گیا، بصورت دیگر جی ڈی اے خود کارروائی کرے گا اور خرچ مسجد تعمیر کرنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔

مسجد کے متولی نے اس حکم کے خلاف کمشنر کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ تاہم، اس معاملے پر کوئی بھی ایڈمنسٹریٹو افسر سرکاری طور پر بیان دینے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button