
برطانیہ میں اسلامو فوبک حملوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نئی رپورٹس کے مطابق 2024 میں برطانیہ میں اسلامو فوبک حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو گذشتہ سال کے مقابلے 73 فیصد زیادہ ہے۔
"نفرت مخالف” تنظیم کے ڈائریکٹر ایمان عطاء نے اس صورتحال کو برطانیہ میں مسلمانوں کے لئے سب سے خطرناک وقت قرار دیا اور باخبر کیا کہ ملک کی سیاسی اور سماجی فضا میں اسلامو فوبک ڈسکورس اور دائیں بازو کی سازشی نظریات کے پھیلانے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت انگیز تقاریر کی 6313 رپورٹس درج کی گئی جو ان حملوں میں تیزی اور تشویش ناک اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔