اسلامی دنیاایرانخبریںعراق
گذشتہ 11 ماہ میں مہران بارڈر سے 75 لاکھ افراد کی ایران و عراق کی جانب رفت و آمد

ایرانی سال 1403 شمسی کے 11 مہینوں کے دوران 75 لاکھ سے زائد افراد نے صوبہ ایلام میں بین الاقوامی مہران سرحد سے ایران و عراق کا سفر کیا۔
صوبہ ایلام کے روڈز اینڈ روڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر کی رپورٹ کے مطابق 31 لاکھ 36 ہزار لوگ ایران میں داخل ہوئے اور 30 لاکھ 32 ہزار لوگ ایران سے خارج ہوئے۔
اس کے علاوہ 676000 غیر ایرانی شہری مہران بارڈر سے نکلے اور 661000 لوگ ایران میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ روزانہ 20 ہزار سے زائد افراد اس سرحد کو عبور کرتے ہیں۔ جن میں زیادہ تر روضہ ہائے مبارک کے زائرین ہوتے ہیں۔
اس دوران زائرین کی رفت و آمد خوش اسلوبی سے جاری ہے۔