فقہاء کے اجماع کی مخالفت میں عذر قبول نہیں ہے ..: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 18 شعبان المعظم سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اجماع کے معنی کے سلسلہ میں فرمایا: اجماع سے مراد اتفاق ہے، حِسّی امور میں اجماع کی ضرورت نہیں ہے لہذا جن چیزوں کو دیکھنے، سننے، چکھنے، سونگھنے اور چھونے سے محسوس کیا جا سکتا ہے ان کے لئے اتفاق کی ضرورت نہیں ہے جیسے جب کوئی شخص اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ اس وقت دن ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: لیکن حدسی معاملات میں جن میں تحقیق و تفتیش کی ضرورت ہوتی ہے، انسان کو اس میں ماہر بننے کے لئے پڑھنا اور مطالعہ کرنا پڑتا تا کہ اس کے لئے اسے پہچاننا ممکن ہو جائے۔ جیسے میڈیکل میں کسی بیماری کی تشخیص کے لئے ڈاکٹر کو یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس بیماری کی کیا علامات ہیں اور کیا یہ علامات دوسرے سے متصادم ہیں اور اس بیماری کے علاج کے لئے کن دواؤں کی ضرورت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بالکل اسی طرح جیسے کسی فن کے ماہرین اپنے شعبے سے متعلق مسائل میں اپنا نظریہ بیان کرتے ہیں، احکام الہی کے ماہرین فقہاء ہیں، انہوں نے دسیوں برس زحمت کی ہیں اور جانا ہے کہ کیا واجب ہے اور کیا حرام ہے، کیا مستحب ہے اور کیا مکروہ ہے، کیا چیز کُل ہے اور کیا چیز شرط ہے۔ اگر وہ کسی چیز پر اتفاق کریں تو یہ منجز اور معذر ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر مکلف نے فقہاء کے اجماع اور اتفاق سے مخالفت کی اور وہ اتفاق درست ہوا تو اس کا عذر قابل قبول نہیں ہے لیکن اگر فقہاء کے اجماع اور اتفاق سے موافقت کی اور وہ اجماع درست نہ ہوا تو اس کا عذر قابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔