اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریںدنیا

علامہ ساجد علی نقوی کا پاراچنار امدادی قافلے اور بارکھان بس حملوں پر اظہار تشویش

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ضلع کرم ایک طویل عرصہ سے مصائب و مشکلات کا شکار ہے۔ آئے روز وہاں عام عوام اور سرکاری اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں پاراچنار جانے والے سرکاری امدادی قافلے پر دہستگردوں کا ہونیوالا حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم اس حملے کے نتیجے میں سیکورٹی و سویلین افراد کی ہونے والی المناک شہادتوں پر گہر ے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسی طرح بلوچستان، بارکھان کے مقام پربس سے اتار کر 7 مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی انتہائی تشویشناک ہے، انہوں نے جاں بحق مسافرو ں کے لواحقین سے بھی گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ ایک عرصہ بعد دوبارہ انتہاء پسندوں و دہشت گردوں کا سر اٹھانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہاہے۔ صوبہ بلوچستان و خیبرپختونخواہ خصوصاً سرحدی علاقوں میں عوام کے جان و مال تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button