اسلامی دنیاخبریںدنیاشام

دس لاکھ سے زائد شامی اپنے گھر لوٹے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 10؍لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، جن میں 2؍لاکھ 80؍ ہزار مہاجرین بھی شامل ہیں جو بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔اسد حکومت کو دسمبر میں باغیوں نے گرا دیا تھا، جس کے بعد 2011ء سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ اس جنگ میں 5؍ لاکھ سے زائد شامی باشندے ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسلام پسند باغی جنہوں نے جارحانہ انداز میں اسد کو معزول کیا تھا بین الاقوامی برادری کو یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی سےپلٹ چکے ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کریں گے۔ فلیپو گرانڈی نے ایکس پر لکھا کہ ’’ ابتدائی بحالی کی کوششیں زیادہ جرات مندانہ اور تیز تر ہونی چاہئیں، بصورت دیگر لوگ دوبارہ لوٹ جائیں گے۔ فروری کے وسط میں پیرس میں ہونے والی ایک میٹنگ میں، عرب ممالک، ترکی، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا اور جاپان سمیت تقریباً 20؍ممالک نے پیرس میں ایک کانفرنس کے اختتام پر اتفاق کیا کہ ’’شام کی قیادت میں منتقلی کی کامیابی کو یقینی بنانےکیلئےمل کر کام کریں گے۔‘‘
اجلاس کے آخری بیان میں شام کے نئے حکام کی ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں حمایت کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button