امراض قلب کا قبل از وقت پتہ لگانے کا طریقہ دریافت

کینیڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے ماہرین نے ٹانگوں کے ٹیسٹ سے امراض قلب کا قبل از وقت پتا لگانے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا۔
طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ٹانگوں کے مسلز میں خون کی ترسیل میں مسائل ہونے کے کئی ماہ بعد دل میں بھی خون کے مسائل ہوتے ہیں۔
ماہرین نے تحقیق کے دوران رضاکاروں کے ٹانگوں کے ایم آر آئی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹس دیکھیں اور ان کے ٹانگوں میں خون کی ترسیل کو مانیٹر کیا۔
ماہرین نے پایا کہ جن افراد کی ٹانگوں کے بلڈ وسلز (خون کی ترسیل کا نظام) میں مسائل ہوتے ہیں یا ان کی ٹانگوں میں خون کی ترسیل درست انداز میں نہیں ہوپاتی، اسی طرح امراض قلب کے مریضوں میں بھی خون کی ترسیل کے مسائل ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹانگوں میں خون کی ترسیل کے مسائل ہوتے ہیں، ٹھیک اسی طرح دل میں خون کی ترسیل کے مسائل بھی ہوتے ہیں، تاہم ٹانگوں میں کئی ماہ قبل ہی مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹانگوں کی ٹیسٹ سے کئی ماہ قبل ہی امراض قلب کا پتا لگایا جا سکتا ہے، کیوں کہ دل میں بھی خون کی ترسیل کے مسائل ٹھیک اسی طرح ہی ہوتے ہیں، جیسے ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔
ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹانگوں کے ٹیسٹ سے امراض قلب کا کئی ماہ قبل نہ صرف پتا لگانا ممکن ہوگا بلکہ اس سے دل کی بیماریوں کے علاج میں بھی پیش رفت ہوگی۔
ماہرین نے مذکورہ تحقیق میں ہزاروں مریضوں کے ٹیسٹ کے نتائج دیکھے اور پھر ان میں بیماریوں کا موازنہ کرکے امراض قلب کا پتا لگایا اور پایا کہ ٹانگوں کے ٹیسٹ امراض قلب کی قبل از وقت تشخیص میں مددگار ہو سکتے ہیں۔