ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان : تلنگانہ میں رمضان میں مسلم ملازمین کو ملے گی جلدی چھٹی! کانگریس سرکار پر بی جے پی کی تنقید

تلنگانہ حکومت نے مسلم سرکاری ملازمین کو رمضان کے مہینے میں ایک گھنٹہ پہلے دفتر چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔ اس استثنیٰ کا اطلاق 2 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا، تاکہ ملازمین افطاری اور نماز پڑھنے کے لیے وقت نکال سکیں۔ یہ سہولت اساتذہ، کنٹریکٹ، آؤٹ سورسنگ، بورڈ اور پبلک سیکٹر کے مسلم ملازمین کے لئے بھی دستیاب ہوگی۔ تاہم ہنگامی صورت حال میں انہیں رکنا پڑ سکتا ہے۔

حکومت نے سبھی مسلم سرکاری ملازمین/ اساتذہ/ کنٹریکٹ/ آؤٹ سورسنگ/ بورڈ/ کارپوریشن اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کو رمضان کے مقدس مہینے میں 2 مارچ سے 31 مارچ تک شام 4 بجے دفتر/ اسکول چھوڑنے کی اجازت دی ہے ، تاکہ وہ فرض نماز ادا کرسکیں، سوائے اس کے کہ جہاں ہنگامی خدمات کی وجہ سے ان کی موجودگی ضروری ہو۔

وہیں بی جے پی نے کانگریس حکومت کے اس فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے اسے پولرائزیشن بتایا ہے۔ بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے کہا کہ مسلم ملازمین کو رمضان کے دوران چھوٹ دی جارہی ہے، لیکن ہندو ملازمین کو نوراتری کے دوران ایسا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ انہوں نے کانگریس پر مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button