
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف ہوتے ہی پرندہ ٹکرانے سے متاثر ہوا، پائلٹ نے کاک پٹ سے کنٹرول ٹاور کو فوری آگاہ کیا ، لینڈنگ کی اجازت مانگنے پر رن وے کو کلیئر کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ روانہ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی، انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔