خبریںدنیا

بولیویا میں مسافر بس کھائی میں جا گری،متعدد ہلاکتیں

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں مسافر بس کے  کھائی  میں گرنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹوسی شہر سے روانہ ہونے والی بس یوکالا قصبے میں 800 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

علاقے کی تنگی کی وجہ سے امدادی  آپریشن مشکل سے کیے جاتے ہیں۔

حادثے کی وجوہات کو واضح کرنے کے لئے مکمل پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button