اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاكستان : لوئر کرم میں پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر پھر حملہ

ٹل سے پاراچنار جانے والا 100 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ جب بگن، اوچت کے مقام پر پہنچا تو مقامی مسلح افراد نے اس پر شدید فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کئی ڈرائیور زخمی ہوئے جبکہ حملہ تاحال جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ مقام ماضی میں بھی حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ نومبر 2024 میں بھی یہاں ایک مسافر کانوائے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد کرم کے حالات شدید کشیدہ ہو گئے تھے اور پاراچنار جانے والی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے غذائی قلت، ادویات اور پیٹرول کی کمی سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

بعد ازاں، ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے بگن، اوچت میں آپریشن کر کے علاقے کو محفوظ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم تازہ حملے سے واضح ہے کہ یہ عناصر نہ صرف موجود ہیں بلکہ پہلے سے زیادہ منظم ہو چکے ہیں۔ آئے روز سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملے ہو رہے ہیں، جو سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button