اسلامی دنیاخبریںدنیامصر
مصر میں عمارت زمین بوس، 10افراد لقمہ اجل بن گئے

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت زمین بوس ہونے کے باعث 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث زمین بوس ہوئی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 7افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت ابو جا میں تین منزلہ گھر گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔