اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

سید الشہداء اسکائوٹس اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد

سید الشہداءاسکاؤٹس اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دو روزہ دورہ کوئٹہ کے آخری روز سید الشہداء اسکائوٹس اور شیعہ علماء کونسل پاکستان بلوچستان کی جانب سے منعقدہ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ شبیر میثمی نے موجودہ بین الاقوامی و ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار کے مسائل پر تفصیلی خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں شادی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔

ہمارے معاشرے میں فرسودہ رسومات نے نکاح جیسے واجب عمل کو مشکل اور ناممکن بنادیا ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ کی سیاسی، سماجی و دیگر معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button