
کینٹکی میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاوں میں طغیانی آئی ہے اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب کے باعث 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
متحدہ امریکہ کو متاثر کرنے والے نا مساعدموسمی حالات میں سیلاب بھی شامل ہو گیا ۔ کینٹکی میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاوں میں طغیانی آئی ہے اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیلاب میں ایک خاتون اور ایک 7 سالہ بچے سمیت 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
گورنر بیشیر نے کہا کہ سینکڑوں لوگ اب بھی سیلاب سے بچائے جانے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات کاریں پانی میں پھنس جانے کی وجہ سے ہوئیں، ریاست بھر میں امدادی کاروائیاں تواتر سے جاری ہیں۔