خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

17 شعبان کو لکھنو میں منایا گیا "یوم حضرت عباس علیہ السلام"

ہندوستان کا تاریخی شیعہ نشین شہر لکھنو جو دنیا میں اپنی علمی، ادبی اور ثقافتی شناخت سے پہچانا جاتا ہے۔ دیرینہ روایت کے تحت 17 شعبان المعظم کو یہاں علمدار لشکر حسینی، قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت منایا جاتا ہے۔
اسی سلسلہ میں لکھنؤ کے سب سے قدیمی امام بارگاہ آغا باقر میں 16 شعبان کو بعد نماز مغربین "جشن باب المراد” منعقد ہوا۔ جس میں مقامی اور بیرونی شعراء نے بارگاہ وفا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح مومنین کے گھروں پر نذر و نیاز کا اہتمام ہوا۔

17 شعبان المعظم کو شہر کی مختلف مساجد اور عزاخانوں نیز مومنین کے گھروں میں محافل مسرت اور نذر کا اہتمام ہوا۔

لکھنو کی تاریخی درگاہ حضرت عباس علیہ السلام رستم نگر میں حسب دستور قدیم "محفل میلاد علمدار حسینی” منعقد ہوئی، جسے ڈاکٹر مرزا یعسوب عباس سکریٹری آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے خطاب کیا۔ بعدہ شب بھر مقامی اور بیرونی شعرا نے بارگاہ ابو الفضل العباس علیہ السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button