
آگرہ۔ شہید ثالث قاضی نور اللہ شوستری رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضہ مبارک میں منعقد مجلس ترحیم کو خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی سکریٹری مجلس علماء ہند نے اعلان کیا کہ جلد ہی یہاں حوزہ علمیہ نور اللہ شوستری اور پی سی ایس جے کوچنگ سینٹر قائم ہوگا۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے مذکورہ دونوں منصوبوں کے سلسلہ میں مومنین سے بھرپور تعاون کی گزارش کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس ترحیم کے بعد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے حکومت کی وقف مخالف پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وقت بورڈ میں بے ایمانی ہونے کو لے کر وقف ختم کرنے کا قانون بنایا جا رہا ہے تو پھر دوسرے شعبوں میں بھی جو بے ایمانیاں ہو رہی ہیں کیا وہ تمام شعبے بھی ختم کر دیے جائیں گے؟
مولانا سید کلب جواد نقوی نے حج کمیٹی میں ہو رہی دھاندلیوں پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے ایمانیوں کے چلتے وقت ختم کیا جا سکتا ہے تو حج کمیٹی کیوں نہ ختم کی جائے۔
انہوں نے وقف حسین آباد میں ہو رہی دھاندلیوں پر بھی سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو حکومت کے زیر نظر ہے لیکن یہاں بھی بندر بانٹ جاری ہے۔