خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےہندوستان

ہندوستان ؛ دہلی :سید گوہر کاظم کو "فروغ عزا" ایوارڈ سے نوازا گیا

دہلی۔ 17 شعبان المعظم کو شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ میں انجمن دستہ عباسیہ کی جانب سے "جشن قمر بنی ہاشم” زیر صدارت مولانا سید محمد علی محسن تقوی امام جمعہ دہلی منعقد ہوا۔
اس جشن میں مولانا سید رئیس احمد جارچوی نے فضائل حضرت ابو الفضل عباس علیہ السلام بیان فرمائے، بعدہ مقامی اور بیرونی شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

"جشن قمر بنی ہاشم” میں دہلی عزاداری یوٹیوب چینل اینڈ فیس بک پیج کے ذمہ دار سید گوہر کاظم کو ان کی مذہبی، عزائی اور قومی خدمات پر "فروغ عزا ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ سید گوہر کاظم چند برسوں سے مجالس عزا، جلوس ہائے عزا، محافل مسرت بغیر کسی حق الزحمہ کے لائیو نشر کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں دہلی اور اطراف دہلی بلکہ دیگر شہروں کا بھی سفر کرکے یہ خدمات انجام دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button