اسلامی دنیاافریقہخبریںدنیا

مڈگاسکر میں علامہ شیخ محمد شعبان رحمۃ اللہ علیہ کی تشییع جنازہ

علامہ شیخ محمد شعبان کی تشییع جنازہ مڈگاسکر میں دینی، ثقافتی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین کی موجودگی میں انجام پائی۔

یہ تشییع جنازہ اہل تشیع کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی اور مڈگاسکر کی حکومت کی جانب سے کھیل اور یوتھ وزیر بھی موجود تھے ‌

علامہ شیخ محمد شعبان جو پہلے وہابی مبلغ تھے، مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کے بعد مذہب حق شیعہ کو قبول کیا اور ایک عمیق حوصلے کے ساتھ تعلیمات شیعہ کی تبلیغ کی۔

اپنی سرگرمیوں کے دوران انہوں نے افریقی ممالک بالخصوص مڈگاسکر میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کے لئے خدمات انجام دی اور شیعہ مذہبی ثقافت کی توسیع میں ایک موثر شخصیت کے طور پر جانے گئے۔

تشییع جنازہ کے شرکاء نے مرحوم علامہ شیخ محمد شعبان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس گراں قدر عالم کے انتقال کے بعد ثقافتی موسسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ (مرکز اطلاعات عامہ دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ) نے ایک بیان جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button