ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان میں ہاتھیوں نے مندر میں تباہی مچادی؛ 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی

ہندوستان کے ایک مندر میں تہوار منایا جا رہا تھا جس کے دوران ہاتھی بے قابو ہوکر انسانوں پر چڑھ دوڑے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک مندر میں تہوار کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے جا رہے تھے۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہاتھیوں کو بھی پوجا پاٹ میں حصہ لینے کے لیے لایا گیا تھا۔

اس دوران کچھ پٹاخے ہاتھیوں کے قریب گرے جس سے وہ گھبرا گئے اور بھاگنے لگے۔ افراتفری مچ گئی۔

اس بھگدڑ میں ہاتھی مندر کی ایک دیوار سے جا ٹکرائے۔ دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہاتھیوں کے پیروں تلے روندے جانے اور بھگدڑ میں ایک دوسرے پر گرنے کے باعث 20 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button