اسلامی دنیاپاکستانخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

سڑک حادثے میں معروف کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم، سید علی آغا جان اور زین ترابی کی رحلت

پاکستان کے مشہور و معروف اور ہر دل عزیز کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور نوجواں منقبت خواں سید علی آغا جان اور پاکستان کے معروف عالم دین شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی کی المناک سڑک حادثے میں رحلت ہو گئی۔

شب ولادت با سعادت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سہون میں جشن مسرت میں منقبت خوانی کے بعد کراچی لوٹ رہے تھے، راستے میں ان کی کار کا زبردست ایکسیڈنٹ ہوا جن میں یہ تینوں خادمین اہل بیت علیہم السلام رحلت فرما کر بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں شرفیاب ہوئے۔

اس المناک سانحہ کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، نہ صرف پاکستان بلکہ اردو زبان مومنین میں غم اور بے چینی نظر آئی۔

متعدد دینی، مذہبی، علمی اور قومی شخصیات نے اس حادثے پر اظہار افسوس کیا اور پسماندگان اور وابستگان سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button