اسلامی دنیاافغانستانخبریں
قیادت کے لئے طالبان آپس میں برسر پیکار، مولوی عبدالاحد طالب کو قندھار کے پولیس چیف مقرر
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/image-283-1024x851.jpg)
طالبانی سربراہوں کے درمیان اندرونی اختلافات کے بعد طالبان کے سردار ملا ہبت اللہ آخوند زادہ نے ہیلمند میں طالبان فورسز کے سابق کمانڈر مولوی عبدالاحد طالب اور اپنے قریبی محافظ کو قندھار پولیس کا چیف مقرر کیا۔
طالبان کے سیاسی دارالحکومت کے طور پر جانا جانے والا قندھار سیکورٹی برقرار رکھنے کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے، یہ تقرری ایسی حالت میں کی گئی ہے جب طالبان قیادت کی صفوں میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ملا یعقوب اور عباس استانکزی جیسے عہدے دار عارضی طور پر سیاسی منظرنامے سے رخصت ہو چکے ہیں۔
بہت سے ماہرین مستقبل قریب میں ان اختلافات کے مزید گہرے ہونے سے باخبر کرتے ہیں۔