ایشیاءخبریںدنیا

تائیوان، ایک شاپنگ مال میں دھماکے سے 5 ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

یہ زور دار دھماکا شاپنگ مال کی 12ویں منزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی.تائیوان کے شہر تائی چنگ میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

یہ زور دار دھماکا شاپنگ مال کی 12ویں منزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کا عملہ  جائے وقوعہ کو  روانہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ  کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس واقع میں  5 افراد کی جانیں گئیں اور 7 افراد زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ  ممکن ہے کہ یہ دھماکہ ریسٹورنٹ میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔

تائیوان کے رہنما لائی چِنگ  نے دھماکے کی وجوہات کا سرعت سے پتہ چلانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button