اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
15 شعبان کے موقع پر روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام کی سجاوٹ اور عراق کی سرحدوں پر ہزاروں ایرانی زائرین کی موجودگی
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/photo_2025-02-12_10-44-30-1024x682.jpg)
نیمہ شعبان اور حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر نجف اشرف میں روضہ امیر المومنین علی علیہ السلام کو رنگ برنگے قدرتی پھولوں سے سجایا گیا ہے۔
روضہ مبارک کے خادمین نے اس مبارک دن کی تعظیم کے لئے ضریح مبارک اور برآمدوں میں پھول لگا کر اس مقدس جگہ کو سجایا ہے۔
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/photo_2025-02-12_10-44-28-1024x682.jpg)
اسی کے ساتھ ساتھ ہزاروں ایرانی زائرین کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے لئے مختلف سرحدوں سے مقدس شہر کربلا روانہ ہوئے ہیں۔
زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سرحدوں پر خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ اس روحانی تقریب کو بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔