امریکہخبریںدنیا

اقوام متحدہ کے ماہرین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے عملے کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی اہلکاروں کی وارنٹ گرفتاری کے اجرا کے بعد لگائی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے ان پابندیوں کو بین الاقوامی قانون کی حکمرانی پر حملہ اور بین الاقوامی انصاف کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت اور عالمی سطح پر عدالتی آزادی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button