پاکستان ؛ ملتان، مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان کا انعقاد
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/Jashn-e-Anwar-e-Shaban-Multan-MUMA.jpg)
مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جشن انوار شعبان بعنوان "زمانہ غیبت میں علما و مبلغین کی ذمہ داریاں” جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوا۔ جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید مولانا قاری حسین مہدی نے کیا گیا۔
جشن انوار شعبان سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، حجة لاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر حسنین نادر، سربراہ اتحاد بین المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفی انصاری، صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور مہدی، پرنسپل جامعہ امام حسن عسکری سنانواں علامہ عسکری الہدایت، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی، ضلعی صدر رحیم یار خان علامہ امجد عباس شمسی نے خطاب کیا۔ جشن میں جنوبی پنجاب بھر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
جشن میں مختلف منقبت خواں حضرات نے اہلبیت اطہار علیہ السلام کی شان میں منقبتیں پڑھیں جبکہ علماء نے غیبت امام زمان علیہ السلام میں علماء و مبلغین کی زمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے علماء و مبلغین کو عوام الناس کو ظہور امام زمان علیہ السلام کے لیے تیار کرنے اور انکو متحرک کرنے کے لیے عوام سے ربط رکھنے پر زور دیا۔