جو لوگ "کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا” جملہ استعمال کرتے ہیں، شاید ان کی مراد صحیح ہو لیکن یہ جملہ قابل اعتراض ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/image-199.jpg)
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 11 شعبان 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے "کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا” جملہ کے سلسلے میں فرمایا: یہ جملہ حدیث نہیں ہے اور اتفاقا اس کے برخلاف امام حسن مجتبی علیہ السلام کی حدیث موجود ہے "لا یوم کیومک یا ابا عبد اللہ”
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس حدیث سے مراد یہ ہے کہ "دنیا کا کوئی دن عاشورا جیسا نہیں ہے” اور حدیث قدسی میں اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ہے کہ "کوئی زمین کربلا جیسی نہیں ہے۔”
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/photo_2025-02-09_21-24-17.jpg)
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: جو لوگ "کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا” جملہ استعمال کرتے ہیں، شاید ان کی مراد صحیح ہو لیکن یہ جملہ قابل اعتراض ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.