
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے عملے کے خلاف زبردست اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کئے جانے کے ایک دن بعد تقریبا 80 ممالک نے جمعہ کو بین الاقوامی انصاف کے ادارے کے لئے اپنی مضبوط اور پائدار حمایت کا اظہار کیا۔
ان ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا: ہم بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی، غیر جانبداری اور سالمیت کے لئے اپنی مسلسل اور مضبوط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔” یہ عدالت بین الاقوامی نظام انصاف کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی جرائم کی پیروی کرتے ہوئے متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بناتی ہے۔
حمایت کے بیان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے 125 رکن ممالک میں سے 89 نے دستخط کئے جن میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ شامل ہیں۔ لیکن آسٹریلیا، جمہوریہ چیک، ہنگری اور اٹلی سمیت کچھ ممالک نے اس بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔