اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛ امامیہ اسکاوٹس کے زیر اہتمام عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس

لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ اسکاؤٹس پاکستان کے زیر اہتمام "عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس” منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پہلے امامیہ چیف اسکاؤٹ صفدر رضا بخاری اور نیشنل ہیڈ کوارٹر پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے لیڈر ٹرینر عبدالغفار بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد اسکاؤٹس نے حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹنگ کی 40 سالہ تاریخ اور خدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اسکاؤٹس کی سیلاب، زلزلہ، کرونا وائرس، مری سانحہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران انجام دی گئی امدادی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا۔ ان خدمات کے اعتراف میں اسکاؤٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

امامیہ چیف اسکاؤٹ شہریار نے اپنے اختتامی کلمات میں اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور تمام شرکاء سے اسکاؤٹ وعدہ لیا۔ کانفرنس کا باضابطہ اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button